تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 جون 2014
وقت اشاعت: 23:46

جیو نیوز کی بندش کے خلاف مختلف اوقات میں قومی رہنماؤں کی آرا

جیو نیوز - کراچی......وزیر اعظم نواز شریف،وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید ارکان پارلے منٹ اور ملکی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے جیونیوز کی بندش کے خلاف کن خیالات کا اظہار کیا تھا،ایک بار پھر آپ کو بتاتے ہیں۔ وزیرعظم میاں نواز شریف، اپنے دورۂ لندن میں اس بات کا اظہار کرچکے تھ کہ ان کے دور حکومت میں میڈیا پر قدغن نہیں لگایا جائے گا۔ دوسری طرف وزیراطلاعات پرویز رشید نے، کیبل پر جیو کی بندش کے خلاف مظاہروں کے دوران نہ صرف جیو سے اظہار یکجہتی کیا بلکہ جیو گروپ کے صحافیوں کے پاس جاکر انہیں یقین دلایا کہ جیو بند نہیں ہوگا۔ وزیراطلاعات اس کےعلاوہ بھی مختلف مواقع پر اس بات پر زور دے چکے ہیں کہ ان کی حکومت میڈیا پر پابندی کے خلاف ہے۔ اھر پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے بھی جیو کو عوامی آواز قرار دیا اور کہاکہ وہ جیو کی بندش کے کسی بھی فیصلے کےخلاف ببانگ دہل آواز اٹھائیں گے اور بندش کے کسی بھی فیصلے کو تسلیم نہیں کریں گے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما طاہر مشہدی بھی اس بات کا اظہار کرچکے ہیں کہ جیو عوامی امنگوں کا ترجمان ہے، اس پر پابندی برداشت نہیں کی جائے گی۔ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما بھی تسلیم کرتے ہیں کہ موجودہ حالات میں جیو کے معاملے میں ملک کے سب سے بڑے میڈیا گروپ کے خلاف جانبداری برتی جارہی ہے، وہ تو پہلے سے ہی سزا بھگت رہا ہے ۔جمعیت علمائے اسلام کے رہنماؤں کا کہناہے کہ جیو گروپ سے ہزاروں صحافیوں اور کارکنوں کا روزگار وابستہ ہے، اسے بند کرناکسی صورت درست اقدام نہیں ہوگا۔جماعت اسلامی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ آزادی اظہار رائے پر پابندی کسی صورت قابل قبول نہ ہوگی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.