6 جون 2014
وقت اشاعت: 23:46
دفتر خارجہ کی افغان صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ پر حملے کی مذمت
جیو نیوز - اسلام آباد.......دفتر خارجہ کے ترجمان نے افغان صدارتی امیدوار ڈاکٹرعبداللہ عبداللہ پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے، ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امید کرتے ہیں افغان عوام جمہوری سفر میں حائل کوششیں ناکام بنادیں گے، پاکستان افغانستان میں جمہوری عمل کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔