تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جون 2014
وقت اشاعت: 10:36

اسلام آباد، بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کی پیش گوئی

جیو نیوز - اسلام آباد....ملک کے میدانی علاقوں میں جھلسا دینے والی گرمی سے لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدت اگلے چند روز تک جاری رہے گی۔سندھ کے ضلع لاڑکانہ میں شدید گرمی کے باعث معمولات زندگی متاثر ہیں۔گرمی میں اضافے کے ساتھ ہی برف اور ٹھنڈے مشروبات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔گذشتہ روز لاڑکانہ 51ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا گرم ترین علاقہ رہا۔سندھ کے دیگر شہروں میں بھی سورج آگ برسا رہا ہے۔پنجاب میں ملتان ،بہاولپور،ڈیرہ غازی خان سمیت دیگر شہر شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔گرمی میں اضافے سے کئی موسمی امراض بھی تیزی سے پھیلنے لگے ہیں۔کوئٹہ سمیت بلوچستان کے پہاڑی علاقوں میں بھی گرمی روز بروز بڑھ رہی ہے۔ خیبر پختوخوا میں بھی آج موسم گرم ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.