تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جون 2014
وقت اشاعت: 11:46

چکوال روڈ پرکاراورمسافر وین میں تصادم،2 بچے اور 2خواتین جاں بحق

جیو نیوز - تلہ گنگ ....تلہ گنگ میں چکوال روڈ پر کار اور مسافر وین میں تصادم کے باعث 2 بچوں اور 2 خواتین سمیت 4 جاں بحق جبکہ 11 مسافر زخمی ہو گئے۔تلہ گنگ میں چکوال روڈ پر کار اور مسافر وین میں ٹکراو کے باعث حادثہ پیش آ گیا۔پولیس کے مطابق حادثے کے بعد مسافر وین میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 2 بچوں اور 2 خواتین سمیت 4 مسافر جاں بحق ہو گئے جبکہ 11 مسافر ذخمی ہو گئے۔ کار میں سوار تینوں مسافر وں کو بچا لیا گیا۔حادثے کے 11 ذخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال اور سٹی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے پیش آیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.