7 جون 2014
وقت اشاعت: 19:46
گڈو تھرمل پاور ہاؤس میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا
جیو نیوز - کراچی......،تھر مل پاور ہاؤس سے بجلی کی معطلی سے سندھ میں کشمور،کندھ کوٹ ،تنگوانی،جیکب آباد ،شکار پور ،لاڑکانہ،بلوچستان میں جعفر آباد،نصیر آباد،بولان،صہوبت پور،جھل مگسی اورسبی سمیت قریبی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے،حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں 3سے4گھنٹوں میں بجلی کی فراہمی بحال کردی جائےگی۔گڈو تھرمل پاور ہاؤس کے ذرائع کے مطابق آگ سوئچ یارڈ میں لگی تھی ،جسے فائر بریگیڈ کے عملے نے 4گھنٹوں کی کوششوں کے بعد بجھا دیا ۔آگ لگنے کی وجہ سےتھر مل ہاؤس میں بجلی کا پیداواری عمل بند کردیاگیا ہے ، جس سے 24سو26میگا واٹ بجلی کی پیداوار رک گئی ہے۔