تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جون 2014
وقت اشاعت: 7:47

کراچی: نیو کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ، 1 ملزم ہلاک

جیو نیوز - کراچی..... کراچی کے علاقے نیو کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم مارا گیا۔ پولیس کے مطابق نیو کراچی کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا،جس کے دوران ایک ملزم مارا گیا،جبکہ اسکے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان رات کے اوقات میں بجلی کی تاریں کاٹ کر چوری کرتے تھے،ہلاک ہونے والے ملزم کی لاش کو پولیس کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.