تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جون 2014
وقت اشاعت: 9:27

پشاور :شاہ پور میں گھریلو تنازعہ پر تین بچو ں کی ماں قتل

جیو نیوز - پشاور....پشاور کے نواحی علاقہ شاہ پور میں گھریلو تنازعہ پر تین بچو ں کی ماں کو قتل کردیاگیا۔ پولیس نے شوہر سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ چمکی کی حدود میں شاہ پور کے علاقہ میں قتل کا واقعہ ہوا۔ گھریلو تنازعہ پرعظیم نامی شخص نے بھائی اور بھتیجے کی مدد سے اپنی بیوی کو قتل کردیا۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا،جنھوں نے اعتراف جرم بھی کرلیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.