تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جون 2014
وقت اشاعت: 11:37

پشاور: متنی بازار میں پولیس مقابلہ ، دو مبینہ ٹارگٹ کلرز ہلاک

جیو نیوز - پشاور....متنی بازار پشاور میں پولیس اور ٹارگٹ کلرز کے درمیان تصادم میں دو مبینہ ٹارگٹ کلرز مارےگئے جبکہ چھ افراد زخمی ہوئے ۔پولیس کے مطابق نواحی علاقوں متنی بازار میں ٹارگٹ کلرز اور پولیس کے مابین مڈبھیرہوئی۔ اس دوران حساس اداروں کے اہلکار بھی پولیس کے ہمراہ تھے۔ پولیس کی فائرنگ سے دو مبینہ ٹارگٹ کلرز مارےگئے، جن میں سے ایک کا تعلق افغانستان سے بتایاگیا ہے۔ مارے جانے والے ٹارگٹ کلرز سے دستی بم اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ جبکہ ایک ٹارگٹ کلر کو زخمی حالت میں گرفتار کیاگیا۔فائرنگ کے تبادلے میں چھ افراد زخمی ہوگئے جنہیں لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچا دیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.