تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جون 2014
وقت اشاعت: 14:37

بلوچستان کے سرحدی علاقے میں سرچ آپریشن،10شدت پسند ہلاک

جیو نیوز - کوئٹہ ...سندھ اور بلوچستان کے سرحدی علاقے گندیاری میں سرچ آپریشن کے دوران ایف سی کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 10 شدت پسند مارے گئے ۔ترجمان ایف سی کے مطابق گندیاری کے علاقے میں شدت پسندوں کے خلاف سرچ آپریشن کیا گیا ۔ ایف سی کے بمبو رائفل کے جوانوں نے آپریشن میں حصہ لیا،کارروائی کے دوران ایف سی کے جوانوں پر فائرنگ کی گئی ، جوابی کارروائی میں دس حملہ آور مارے گئے، جن کے قبضے سے بارودی سرنگیں ، دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد اور گولا بارود برآمد ہوا ہے۔ایف سی ذرائع کے مطابق ہلاک افراد ٹرینوں پر حملوں اور گیس پائپ لائنوں پر دھماکوں میں ملوث تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.