تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جون 2014
وقت اشاعت: 15:27

بلوچستان:نصیر آبادنامعلوم افراد نے نیٹو آئل ٹینکر کو آگ لگادی

جیو نیوز - نصیرآباد...بلوچستان کے علاقے نصیرآباد میں نامعلوم افراد نے نیٹو کے آئل ٹینکرکو آگ لگا دی ۔پولیس ذرائع کے مطابق نیٹو کا آئل ٹینکر کراچی سے براستہ چمن ، افغانستان جارہاتھا ۔ نصیرآباد میں منگولی کے مقام پر موٹرسائیکل سوار نامعلوم مسلح افراد نے آئل ٹینکر پر فائرنگ کی اور اسے آگ لگادی ۔ آئل ٹینکر کے ساتھ گزرنے والی ایک کار میں بھی آگ لگ ۔ واقعے کے باعث نیشنل ہائی وے تقریباً چار گھنٹے تک بند رہی اور سڑک کے دونوں طرف گاڑیوں کی لمبی قطار لگ گئی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.