تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جون 2014
وقت اشاعت: 15:7

انٹرنیٹ پر نفرت آمیز مواد کی موجودگی سے متعلق خصوصی رپورٹ

جیو نیوز - کراچی ...ایک غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے انٹرنیٹ پر نفرت انگیز مواد کی موجودگی اور اُس کی آگہی سے متعلق خصوصی رپورٹ جاری کی گئی ہے۔پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کو نفرت آمیز مواد کی موجودگی سے آگہی کے سلسلے میں ایک مقامی تنظیم کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں ملک میں انٹرنیٹ اور سوشول میڈیا کے استعمال کی سروے رپورٹ پیش کی گئی۔ سیمینار کے شرکا نے انٹرنیٹ اور خاص طور پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر شرانگیز مواد اور نفرت پھیلانے والے پیجز کے خلاف قانون سازی پر زور دیا۔جیو کی بندش کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر اسٹریٹجی اینڈ پلاننگ جنگ گروپ فیصل شیر جان نے کہا کہ "ہیٹ اسپیچ" کی واضح مثال یہ ہے کہ جو کچھ جیو کے ساتھ کیا جارہا ہے، اس کی ایک بار کی گئی غلطی کو بار بار دوسرے چینلز نے دکھا کر لوگوں میں نفرت پھیلانے کی کوشش کی۔مقررین کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ پر معمولی اختلافات کو بنیاد بنا کر نفرت انگیز پیغامات کی اگر روک تھام نہ کی گئی تو اس سے معاشرے میں عدم برداشت بڑھے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.