تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جون 2014
وقت اشاعت: 15:47

جیو کی بندش: پورا ملک نا خوش، صحافتی تنظیمیں اور سول سوسائٹی سراپا احتجاج

جیو نیوز - پشاور...پیمرا کی جانب سے جیونیوزکے لائسنس کی معطلی اور ایک کروڑ جرمانے کے خلاف پشاور کی صحافی برادری سراپا احتجاج ہے۔ پشاور پریس کلب کے باہر احتجاجی کیمپ کے دوسرے روز خیبر فوٹو جرنلسٹس کی کابینہ نے جیونیوز کے حق میں ریلی نکالی اور یکجہتی کا اظہارکیا۔ پشاور پریس کلب کے سامنے صحافیوں کا بھوک ہڑتال کیمپ دوسرے روزبھی جاری ہے۔ صحافیو ں کی بڑی تعداد نے کیمپ میں شرکت کی۔ اورپیمرا کی جانب سے جیو نیوز کی بندش اور جرمانے کی سزا کی مذمت کی۔ جیو نیوز سے اظہار یکجہتی کےلئے صحافیوں نے ریلی بھی نکالی۔ صحافیوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے آزادی طویل قربانیوں کے بعد حاصل کی ہے اور اس آزادی کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.