8 جون 2014
وقت اشاعت: 16:7
کراچی: مومن آباد تھانے کے قریب ملنے والا بم ناکارہ بنادیا گیا
جیو نیوز - کراچی ...کراچی میں مومن آباد تھانے کے قریب سے بم برآمد ہوا جسے ناکارہ بنادیا گیا۔ اورنگی ٹاؤن میں مومن آباد تھانے کے قریب نامعلوم افراد بم پھینک کر فرار ہوگئے تھے۔ پولیس کے مطابق بم کا وزن 5 کلوکے قریب ہے، جسے گھی کے کنستر میں رکھا گیا تھا۔ دھماکہ خیز مواد میں نٹ بال اور بال بیرنگ بھی استعمال کیا گیا تھا۔ گزشتہ شب بھی مومن آباد تھانے کے قریب ایک بم ملا تھا جسے ناکارہ بنادیا گیا ۔