9 جون 2014
وقت اشاعت: 0:57
فاٹا میں پولیو کی موجودگی وفاقی حکومت کی ناکامی ہے،شیریں مزار
جیو نیوز - اسلام آباد....... تحریک انصاف کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیریں مزاری کا کہنا ہےکہ وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں میں پولیو کی موجودگی وفاقی حکومت کی ناکامی ہے۔ ایک بیان میں تحریک انصاف کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق کی لا علمی پرافسوس کے سوا کسی قسم کا تبصرہ مناسب نہیں، پوری دنیا جانتی ہے کہ پولیو کا مرکز خیبر پختونخوا سے ملحقہ قبائلی پٹی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ صحت کا انصاف پروگرام کے ذریعے لاکھوں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئےجسے عالمی اداروں نے بھی سراہا ۔