9 جون 2014
وقت اشاعت: 1:36
ایئرپورٹ پر تمام مسافروں کا تحفظ یقینی بنایا جائے؛ وزیر اعظم
جیو نیوز - کراچی..... وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ کو جلد از جلد دہشتگردوں سے پاک کیا جائے اور ایئرپورٹ پر تمام مسافروں کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ وزیراعظم نے ڈی جی رینجرز رضوان اختر سے بھی رابطہ کیا ہے۔ کراچی ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کی مدد کےلیے پاک فوج کے دستے پہنچ گئے۔