تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جون 2014
وقت اشاعت: 13:57

پیمرا کے فیصلے کے خلاف لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کےباہر احتجاج

جیو نیوز - لندن ....جیونیوزکی بندش کے خلاف لندن میں مختلف صحافتی اور سیاسی تنظیموں نے پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے مطالبہ کیا ہےکہ جیو کا لائسنس فوری بحال کیا جائے۔مظاہرے میں مختلف صحافتی،سیاسی اور سماجی تنظیموں کے ارکان اورعہدیداروں نے شرکت کی۔مظاہرین نے جیو کی بندش کے خلاف اور جیو کے حق میں پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر جیو کے حق میں نعرے درج تھے.مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے صحافتی اور سماجی تنظیموں کے رہنماوں کا کہناتھاکہ جیوکے لائسنس کو فوری طور پر بحال کیا جائے، جیو نیوز کا موقف سنے بغیر پیمرا کا اقدام غیر آئینی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.