تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جون 2014
وقت اشاعت: 17:37

کراچی ایئر پورٹ حملہ، منصوبہ بندوں کا پاکستان سے تعلق نہیں،پر ویز رشید

جیو نیوز - اسلام آباد.....وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نےکراچی ائیرپورٹ حملے کی مذمت کرتے ہوئے دہشتگردوں کےخلاف بروقت کارروائی پر مسلح افواج ،رینجرز اور ایے ایس ایف کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے موقع پر پر ویز رشید کا کہنا تھا کہ جس نےایساسوچااورمنصوبہ تیارکیااورفنڈنگ کی ان کاپاکستان سےکوئی تعلق نہیں،کراچی ایئرپورٹ اب معمول کے مطابقکام کررہاہے۔دہشتگرد4سے5گھنٹےکےلئےنہیں پاکستان کومفلوج کرنےآئےتھے۔وفاقی وزیر نے جذباتی انداز میں کہا کہ دہشت گردوں سےان کی زبان میں ہی بات کی جائیگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.