تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جون 2014
وقت اشاعت: 19:57

تفتان ، خودکش حملوں اور فائرنگ سے 26 زائرین جاں بحق ہوئے

جیو نیوز - تفتان.......بلوچستان کے علاقے تفتان میں ایران سے زیارت کے بعد واپس آنے والے 300 زائرین پر خودکش حملوں اور فائرنگ سے بچوں اور خواتین سمیت 26 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوئے۔ زندہ بچ جانےوالے زائرین ایف سی اور لیویز فورس کی تحویل میں ہیں۔ اتوار کی شام 300 پاکستانی زائرین ایران سے زیارت کے بعد تفتان پہنچے جہاں دو الگ الگ ہوٹلوں پرکھانا کھانے کیلئے رکے۔ اس دوران دہشت گردوں نے زائرین پر ہوٹلوں کے اندر گھس کر دو خودکش حملے کیے۔ دہشت گرد ڈیڑھ گھنٹے تک مسافروں پر گولیاں برساتے رہے۔ اطلاعات کے مطابق حملے میں دو بچوں اور چھ خواتین سمیت 26 زائرین جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا جبکہ حملے میں محفوظ رہنے والے زائرین کو ایف سی اور لیویز انتظامیہ نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تعداد 4 تھی۔ حملے کی ذمے داری جیش الاسلام نامی تنظیم نے قبول کرلی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.