تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 جون 2014
وقت اشاعت: 23:27

اے ایس ایف کے ایک شہید اہلکار کا تعلق نواب شاہ سے تھا

جیو نیوز - کراچی.....کراچی ائیرپورٹ حملے میں شہید ہونے والوں میں نواب شاہ سے تعلق رکھنے والا اے ایس ایف اہلکار بھی شامل ہے ۔نواب شاہ کا رہائشی اقبال آرائیں ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدے پر فائز تھا۔ شہید اقبال آرائیں کی شہادت کی خبر کے بعد اہلخانہ فوری طورپر کراچی پہنچے جبکہ شہید کے گھر رشتے داروں اوراہل محلہ کی بڑی تعداد تعزیت کے لیے آرہی ہے۔گھر والوں کا کہنا ہے کہ انھیں فخر ہے اقبال آرائیں نے ملک کی حفاظت کے لیے اپنی جان کا نذرانہ دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.