10 جون 2014
وقت اشاعت: 2:27
ہمارے پیاروں کو جلد تلاش کیا جائے؛ لاپتا افراد کے اہل خانہ کی اپیل
جیو نیوز - کراچی..... ائیرپورٹ حملے کے بعد لاپتا افراد کے اہل خانہ نے وزیراعلیٰ سندھ سے اپیل کی ہےکہ ان کے پیاروں کو جلد از جلد تلاش کیا جائے، ائیرپورٹ پر حملے کے دوران کارگو ٹرمینل میں لگنے والی آگ پر 1دن گزر جانے کے بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا، جس پر لاپتا افراد کے اہل خانہ نے ائیرپورٹ پر احتجاج کیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ کولڈ اسٹوریج میں ریسکیو آپریشن جاری ہے، واقعے کی انکوائری کی جائےگی اور ذمے داروں کےخلاف کارروائی کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھاکہ اےایس ایف اور ایئرپورٹ حکام نے ایئرپورٹ کلیئرکیا تھا اور رات تک پتاچل گیا تھا کہ آپریشن پورا ہوگیا اور آگ بجھ گئی ہے لیکن شام کوپتا چلا آگ ابھی تک لگی ہوئی ہے۔ وزیراطلاعات سندھ کا کہنا تھاکہ اگرکوئی پھنسا ہوا ہے تو یہ سول ایوی ایشن کی غلطی ہے،لاپتاافرادکےلواحقین نے وزیراعلیٰ سندھ کی گاڑی کاگھیراؤ کیا اور ان سے مطالبہ کیا کہ ان کے پیاروں کو جلد از جلد تلاش کیا جائے۔