10 جون 2014
وقت اشاعت: 19:37
گریڈ 15 تک سرکاری ملازمین کی تنخواہ 25 فیصد بڑھائی جائے، رضا ربانی
جیو نیوز - اسلام آباد.......پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ گریڈ 15 تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 25فیصد اضافہ کیا جائے۔ڈپٹی چیرمین صابر بلوچ کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رضاربانی کا مزید کہنا تھا کہ سرمایہ داروں کی موجودگی میں مزدور کی کم از کم مزدوری پرعملدرآمد نہیں ہوگا،گریڈ 15 سے اوپر کے ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صرف سندھ ہی میں بیروزگاری میں اضافہ نہیں ہوا،پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بھی بیروزگاری بڑھی ہے،ہیلتھ انشورنس اسکیم شروع کرنا وفاق کا اختیار نہیں،یہ غیرآئینی ہے،وفاق کا صحت سے کوئی تعلق نہیں، یہ صوبوں کا معاملہ ہے،مشترکہ مفادات کونسل سے ہیلتھ انشورنس اسکیم کی منظوری لی جاتی،ہیلتھ انشورنس اسکیم صرف مسلم لیگ(ن)کے ورکرزکو دی جائے گی۔