تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جون 2014
وقت اشاعت: 18:37

کراچی دہشتگردوں کے نرغے میں ہے،مزید حملے کاانتظارنہ کیاجائے،ایم کیو ایم

جیو نیوز - لندن۔۔۔۔۔ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نےکراچی ایئرپورٹ پر حملے اوردہشتگردی کے واقعات پرگہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی اس وقت ملک دشمن طالبان دہشتگردوں کے نرغے میں ہے، خدارااب مزیدکسی اوربڑے حملے کاانتظارنہ کیاجائے۔ایم کیوایم مسلح افواج اورعسکری اداروں کیساتھ ہرقسم کےتعاون کیلیےتیارہے،دہشتگردوں کی بیخ کنی نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کے امن واستحکام کیلیے بھی لازمی ہے،پاکستان اور لندن کے ہنگامی اجلاس میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے مزید کہا کہ کراچی پاکستان کی شہ رگ ہے،اگر اسے بچایا نہ گیاتو قومی اثاثوں کی سلامتی کےلئے سنگین خطرات لاحق ہوسکتے ہیں،رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ قومی اثاثوں،عوام کی جان،املاک اور کراچی کوبچانے کےلئے سخت فیصلے کیے جائیں،رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ حساس مقامات کے اطراف کے علاقوں،افغان بستیوں کو فی الفور سرچ کیا جائے،وہ علاقے جوطالبان کے گڑھ ہیں انہیں فی الفور سرچ کیاجائے اورمعلوم کیاجائے کہ ان علاقوں میں کون لوگ مقیم ہیں،کراچی میں باہرسے آنے والوں کوچیک کیاجائے ۔ملک کے دیگرشہروں کی طرح کراچی میں بھی غیرقانونی بستیوں کاخاتمہ کیا جائے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.