11 جون 2014
وقت اشاعت: 0:8
تحریک طالبان نے اے ایس ایف اکیڈمی پرحملے کی ذمہ داری قبول کرلی
جیو نیوز - پشاور.......قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی میں ائیرپورٹ سیکورٹی فورس اکیڈمی پرحملے کی تصدیق نہیں کی لیکن کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے اس حملے کی ذمے داری قبول کرتےہوئےکہاہےکہ آج کی کارروائی گزشتہ کارروائی کاتسلسل ہے ۔ ترجمان تحریک طالبان پاکستان شاہد اللہ شاہد نے جیو نیوز سے فون پر گفتگو میں کہا ہے کہ آج کراچی میں اے ایس ایف اکیڈمی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، حکومت نے مذاکرات کو سیاسی اور جنگی حکمت عملی کے طور پر استعمال کیا اور آج بھی وادی تیرہ پر بمباری کی گئی ہے۔