11 جون 2014
وقت اشاعت: 9:48
کراچی: فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں3افراد جاں بحق
جیو نیوز - کراچی ....کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں3افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق کورنگی کے علاقے عوامی کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا،جس کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے، سچل گوٹھ کے علاقے میں ایک مکان سے خاتون کی پھندا لگی لاش ملی ہے۔رات گئے محمود آباد نمبر 2 سے بھی ایک شخص کی لاش ملی تھی۔