11 جون 2014
وقت اشاعت: 10:8
ٹانک:امن کمیٹی کے رکن عطا اللہ کے دفتر پر دہشت گردوں کا حملہ
جیو نیوز - ٹانک ....ٹانک میں شدت پسندوں نے امن کمیٹی کےرکن کے گھر پر حملہ کردیا ،جوابی کاروائی میں 2حملہ آور ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ٹانک کے نواحی علاقے کوٹ اعظم میں شدت پسندوں نے امن کمیٹی کے رکن عطا اللہ کے آفس پرحملہ کردیا اور شدید فائرنگ کی ،جوابی فائرنگ سے 2حملہ آور ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر ملزمان فرار ہوگئے ۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔