تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 جون 2014
وقت اشاعت: 10:18

ملک بھر میںگرم ہواؤں اور شدید گرمی کا راج

جیو نیوز - کراچی ....سندھ ،پنجاب ،بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں ہر طرف گرم ہوائوں اور شدید گرمی کا راج ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم آج بھی خشک اور گرم رہے گا،جبکہ آئندہ دو تین روز کے دوران بارش کا بھی کوئی امکان نہیں۔ سندھ میں جیکب آباد ، سکھر ، بدین ، حیدر آباد اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں جعفرآباد، نصیرآباد ، جھل مگسی اور سبی میں گرمی کی لہر میں روز اضافہ ہوتا جارہاہے ۔ پورا دن گرم ہوائیں چلنے سے معمولات زندگی بھی بری طرح متاثر ہیں۔پنجاب کے شہروں ملتان ، سرگودھا، فیصل آباد ، گوجرانوالہ ، میں بھی گرمی کی لہر کا سلسلہ بد ستور جا ر ی ہے ۔شدیدگر می کے باعث بہت سے علاقوں میں برف کی بھی شد ید قلت پید ا ہو گئی ہے ۔ ادھر خیبر پختونخوا میں نوشہرہ، مردان، چارسدہ، مانسہرہ، ڈیرہ اسماعیل خان سمیت دیگر علاقوں میں بھی موسم گرم اور خشک ہوگیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.