11 جون 2014
وقت اشاعت: 19:38
پاکستان کو مذہبی جنونیت سے خطرہ ہے،خالد مقبول صدیقی
جیو نیوز - کراچی.........متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان کو مذہبی جنونیت سے خطرہ ہے،11 جون ہماری تحریک کا اہم دن ہے۔ لال قلعہ گرؤانڈ میں جاری اے پی ایم ایس او کے 36ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ 11 جون 1978 کو ایک امید بن رہی تھی اور ایک تحریک کا آغاز ہورہا تھا۔