11 جون 2014
وقت اشاعت: 22:28
شمالی وزیرستان: ڈرون حملےمیں ہلاکتوں کی تعداد4ہوگئی
جیو نیوز - میران شاہ......شمالی وزیرستان میں چھ ماہ بعد ہونے والے امریکی ڈرون حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 4ہوگئی۔ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں میرانشاہ کےعلاقےتبی میں امریکی ڈرون کے ذریعے میزائل حملہ ہوا ہے۔امریکی ڈرون طیارے نے ایک گھر پر 2میزائل داغے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 4ہوگئی۔