تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 جون 2014
وقت اشاعت: 1:48

میرانشاہ میں ڈرون حملہ، 4 ازبک اور 2 پنجابی طالبان ہلاک

جیو نیوز - میرانشاہ..... شمالی وزیرستان میں ڈرون طیارے سے ایک گھر پر دو میزائل داغے گئے، حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد چھ ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈرون حملہ شمالی وزیرستان کے صدر مقام میرانشاہ میں تبی کے علاقے میں ہوا جہاں جاسوس طیارے سے ایک گھر پر 2 میزائل داغے گئے، حملے میں 6 افراد کی ہلاکت ہوئی۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق میزائل حملےمیں 4 ازبک دہشتگرد اور2 پنجابی طالبان ہلاک ہوئے ہیں۔ ایجنسی کے مختلف مقامات پر ڈرون طیاروں کی پروازیں اب بھی جاری ہیں۔ شمالی وزیرستان میں سال 2014 کا یہ پہلا ڈرون حملہ ہے۔ اس سے پہلے گزشتہ برس 25 دسمبر کو آخری ڈرون حملہ گاؤں قطب خیل میں کیا گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.