تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 جون 2014
وقت اشاعت: 5:58

نواب خیر بخش مری کی میت کوئٹہ پہنچادی گئی

جیو نیوز - کوئٹہ..... بلوچ قوم پرست رہنماء اور مری قبیلے کے سربراہ نواب خیر بخش مری کی میت کوئٹہ پہنچادی گئی۔ نواب خیر بخش مری کی میت خصوصی طیارے کے ذریعے کوئٹہ لائی گئی، ان کی میت کے ہمراہ ان کےصاحبزادے نوابزادہ جنگیز مری اور خاندان کےدوسرے افراد بھی کوئٹہ پہنچے، اس موقع پر مختلف سیاسی وقوم پرست جماعتوں کے رہنما اور کارکن بھی کوئٹہ ائرپورٹ پر موجود تھے۔ نواب خیر بخش مری منگل اور بدھ کی درمیانی رات کراچی میں انتقال کرگئے تھے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق نواب خیر بخش مری کی نماز جنازہ آج صبح کوئٹہ جبکہ تدفین ضلع کوہلو میں ان کے آبائی علاقےکاہان میں کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.