تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 جون 2014
وقت اشاعت: 8:8

مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کا فیصلہ آج ہوگا

جیو نیوز - کراچی.....سندھ ہائی کورٹ ای سی ایل سے نام نکالنے کی پرویز مشرف کی درخواست پر فیصلہ آج سنائے گی۔ پرویز مشرف کے وکلا نے سندھ ہائی کورٹ میں ای سی ایل سے ان کا نام نکالنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے جس پر فریقین کا مؤقف سننے کےبعد سندھ ہائی کورٹ نے فیصلہ 29 مئی کو محفوظ کرلیا تھا ، جو اب آج سنایا جائےگا۔ پرویز مشرف کے خلاف اسلام آباد کی خصوصی عدالت میں سنگین غداری کا مقدمہ بھی زیر سماعت ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.