12 جون 2014
وقت اشاعت: 9:38
گوجرانوالہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں3اشتہاری ملزمان ہلاک
جیو نیوز - گوجرانوالہ....گوجرانوالہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں3اشتہاری ملزمان ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق گھکھر منڈی کے علاقے کوٹ یوسف میں3 مسلح ملزمان موٹرسائیکل سوار کو لوٹ رہے تھے۔اس دوران پولیس کے پہنچنے پر ملزمان نے فائرنگ کردی۔پولیس کی جوابی فائرنگ میںتینوں ملزمان مارے گئے ۔پولیس کاکہناہے کہ ملزمان قتل ،ڈکیتی اور دیگر وارداتوں میں پولیس کومطلوب تھے۔