تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 جون 2014
وقت اشاعت: 12:58

ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں

جیو نیوز - اسلام آباد.....ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔گرمی میں مضر صحت مشروبات اور آلود ہ پانی سے مختلف امراض پھیل رہے ہیں۔ملک بھر میں گر می کی لہر جا ر ی ہے۔دن کے وقت گلیا ں، با ز ا ر اور سٹر کیں سنسا ن جب کہ مارکیٹو ںمیں خر ید ا ر نہ ہو نے کے برابر ہوتے ہیں۔بار بار بجلی کی بندش کے باعث کارخانوں میں برف نہ جمنے سے برف نایاب ہوگئی ہےجبکہ گرمی بھگانے کے لئے غیر معیاری مشروبات اور آلودہ پانی کے استعمال سے پیٹ کے امراض بھی پھیل رہےہیں ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی حالیہ لہر مزید 3روز تک جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران کشمیر،مالاکنڈ،ہزارہ،پشاور،راولپنڈی،سرگودھااورگلگت بلتستان ڈویژن میں ہلکی بارش کی توقع ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.