12 جون 2014
وقت اشاعت: 18:58
چودھری نثار بیان سے پہلے حقائق مدنظر رکھیں، شرجیل میمن
جیو نیوز - کراچی.....وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ چودھری نثار نے سانحہ ایئرپورٹ پر بیان دینے سے پہلے حقائق کو نظر انداز کیا۔ ملک میں صرف سندھ حکومت ہی طالبان کے خلاف بر سر پیکار ہے،مسلم لیگ (ن) طالبان کے لیے نرم گوشہ رکھتی ہے۔وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چودھری نثار کو کراچی ایئرپورٹ حملے کے متعلق بیان دینے سے پہلے حقائق کو مد نظرکھنا چاہیے تھا۔اس وقت ملک میں سندھ حکومت ہی طالبان کے خلاف برسرپیکار ہے اور سندھ حکومت دہشت گردوں اور کالعدم تنظیموں کے خلاف جنگ جاری رکھے گی، شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) طالبان کے لیے نرم گوشہ رکھتی ہے۔وزیراعظم نواز شریف یا چودھری نثار نے طالبان کے خلاف ایک بیان بھی نہیں دیا۔