13 جون 2014
وقت اشاعت: 9:49
پشاور: راکٹ حملوں میں خاتون سمیت 3 افراد زخمی
جیو نیوز - پشاور....پشاور شہر کے مختلف مقامات پر تین راکٹ حملوں میں خاتون سمیت تین افراد ذخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق رات گئے تین راکٹ حملے ہوئے۔ راکٹ ڈبگری گارڈن میں میڈیکل سنٹر،نوتھیہ اور ریلوے کوارٹرز کے علاقوں میں گرے۔ جس سے زوردار دھماکے ہوئے۔ راکٹ حملوں میں خاتون سمیت تین افراد ذخمی ہوئے۔ جنہیں لیڈی ریڈنگ اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ دھماکوں سے ایک میڈیکل سینٹر اور دو گھروں کو نقصان پہنچا۔ پولیس نے راکٹ حملوں کے مقدمات درج کرکے تھققیات شروع کردی ہیں۔