13 جون 2014
وقت اشاعت: 10:39
غداری کیس:اضافی دستاویزات کی فراہمی سے متعلق فیصلہ آج سنایا جائیگا
جیو نیوز - اسلام آباد.....خصوصی عدالت سنگین غداری کیس میں ملزم پرویز مشرف کی طرف سے اضافی دستاویزات فراہم کرنے سے متعلق درخواست پر فیصلہ آج شام 4 بجے سنائے گی۔ 5 جون کو جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں جسٹس طاہرہ صفدر اور جسٹس یاور علی خان پر مشتمل خصوصی عدالت نے سنگین غداری کیس کی 45 ویں سماعت کی تھی۔ سماعت کے دوران پراسیکیوٹر اکرم شیخ نے کہا کہ تمام دستاویزات فراہم کر دی گئی ہیں، وکلا صفائی کو مزید ریکارڈ چاہیے تو وہ خود بھی حاصل کر سکتے ہیں۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد اضافی دستاویزات فراہم کرنے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھاجوآج سنایا جائے گا۔