تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جون 2014
وقت اشاعت: 17:19

خصوصی عدالت :مشرف کی دستاویزات فراہم کرنےکی درخواست مسترد

جیو نیوز - اسلام آباد........خصوصی عدالت نےپرویزمشرف کی دستاویزات فراہم کرنےکی درخواست مستردکردی۔عدالت نے اپنے فصلے میں کہا ہے کہ پرویزمشرف کی دستاویزات کےحصول کی درخواست قبل ازوقت ہے، دوران سماعت ملزم کوکسی شواہدکی ضرورت پڑی تووہ عدالت سےاستدعاکرسکتاہے۔خصوصی عدالت کےرجسٹرارعبدالغنی سومرونےفیصلہ پڑھ کرسنایا۔ فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالت اس وقت ملزم کی استدعا پر غور کرے گی، شواہد حاصل کرنا ملزم کا حق ہے لیکن ابھی درخواست قبل از وقت ہے، ملزم شواہد کی مصدقہ نقول متعلقہ اداروں سے خود بھی حاصل کرسکتا ہے، یہ دستاویزات پبلک پراپرٹی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.