تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جون 2014
وقت اشاعت: 19:59

طوفان کراچی سے620 کلومیٹر دور،24گھنٹوں میں شدت کم ہوسکتی ہے،محکمہ موسمیات

جیو نیوز - کراچی........ محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان کراچی سے 620کلومیٹر دور ہے جبکہ طوفان کی شدت میں 24گھنٹوں کے دوران کمی کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کی ساحلی پٹی کوکوئی خطرہ نہیں،تاہم آج رات اورکل سندھ اورمکران کےساحلی علاقوں میں بارش کاامکان ہے۔ محکمے کی جانب سے سندھ اوربلوچستان کےماہی گیروں کواتوارکی رات تک کھلےسمندرمیں نہ جانےکی ہدایت کی گئی ہے۔دوسری جانب اگلے دوروز کے دوران بالائی علاقوں میں شدید گرمی پڑنے اور درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے، آئندہ ہفتے بالائی علاقوں میں پری مون سون بارشوں کا بھی امکان ہے۔ خیبرپختونخوا، گلگت اور کشمیر کے دریاؤں میں پانی کےبہاؤ میں اضافہ ہوسکتا ہے جس کی وجہ سے تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد میں خاطرخواہ اضافے کا امکان ہے۔ سب سےزیادہ درجۂ حرارت دادو، نورپور، تھل اور رسالپور میں 45ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ دالبندین، بھکر، سبی، تربت اور کوہاٹ میں 44، پشاور میں 43، لاہور اور مظفرآباد میں درجہ حرارت 42، اسلام آباد اور فیصل آباد میں41، کوئٹہ اور حیدرآبا دمیں38، کراچی میں36، اسکردومیں 31 اور مری میں 26ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.