تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جون 2014
وقت اشاعت: 23:9

کراچی ایئرپورٹ حملے کے دوران فورسز ناکام ہوئیں، فضل الرحمان

جیو نیوز - کوئٹہ........ جمعیت علما ئے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہےکہ کراچی ایئرپورٹ پر حملہ سیکورٹی اداروں کی ناکامی ہے، وہ خود کو،نہ طیارو ں کو اور نہ ہی شہریوں کو بچا پائے ہیں۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ کراچی حملے میں فورسز ناکام ہوئی ہیں، محض دس بندوں نے انہیں یرغمال بنائے رکھا۔ انہوں نے کہاکہ ان کی جماعت ملک کو مستحکم دیکھنے کی خواہاں ہے، طاقت کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے، ادارے حدود کے اند کام کریں، اگر تجاوز کیا تو نقصان اٹھانا پڑے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.