14 جون 2014
وقت اشاعت: 1:49
اسلام آباد:چودھری نثارانجیوگرافی کےبعداسپتال سے ڈسچارج
جیو نیوز - اسلام آباد..... وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثارکوانجیوگرافی کےبعداسپتال سےڈسچارج کردیاگیا۔ ذرائع کے مطابق چودھری نثارکی راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں انجیوگرافی کی گئی، انہیں اچانک طبعیت خراب ہونےپراسپتال منتقل کیاگیاتھا۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے چودھری نثار کی طبعیت کو تسلی بخش قرار دیا ہے۔ دوسری جانب ایم کیو ایم رہنما رضا ہارون نے مشاہداللہ کو فون کرکے وزیرداخلہ چودھری نثارکی خیریت دریافت کی اور نیک خواہشات کااظہارکیا۔