تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 جون 2014
وقت اشاعت: 8:59

منڈی بہاؤالدین:مبینہ پولیس مقابلہ،ایک ڈاکوہلاک، ایک گرفتار

جیو نیوز - منڈی بہاؤالدین......منڈی بہاؤالدین میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک اور دوسرے کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیاگیا۔پولیس کے مطابق نکے وال میں ناکہ بندی کے دوران موٹرسائیکلوں پر سوار 5مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیاگیا تھا۔جس پر مسلح ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو ہلاک اور تین فرار ہوگئے جبکہ ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتارکرکے اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔پولیس کاکہناہے کہ فرارہونےوالے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.