تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 جون 2014
وقت اشاعت: 12:39

سمندری طوفان کی شدت میں آئندہ چند گھنٹوں میں مزید کمی ہوگی

جیو نیوز - کراچی.....بحیرہ عرب کا سمندری طوفان ہوا کے کم دباؤ میں بدل گیا ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان نانوک کمزور ہوگیا ہے اورطوفان کی شدت میں آئندہ چند گھنٹوں میں مزید کمی ہوگی۔بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان،نانوک کا زور ٹوٹ گیا ہے اور وہ اب ہوا کے کم دباؤ میں تبدیل ہوچکا ہے۔تاہم سندھ اور بلوچستان کے ماہی گیروں کو کل رات تک کھلے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ ریاض احمد خان کا کہنا ہےکہ ہوا کے کم دباؤ کےباعث ساحلی علاقوں میں کم یا ہلکی تیز بارشوں کا امکان ہے۔تاہم محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ سمندری طوفان کےبعدعلاقے میں معمول کی مون سون بارشیں جولائی کے پہلے ہفتے میں شروع ہونے کاامکان ہے۔جبکہ ملک کے بالائی علاقوں میں اگلے ہفتے سے پری مون سون بارشوں کاسلسلہ شروع ہوجائے گا۔آج سے پیرکے دوران بالائی خیبرپختون، گلگت بلتستان اور کشمیرکے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان جس کی وجہ سے تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد میں خاطرخواہ اضافے کی توقع ہے۔آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیریں سندھ، مکران کے ساحلی علاقوں میں چند مقامات پرگرج وچمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.