14 جون 2014
وقت اشاعت: 13:59
کراچی چڑیا گھر کا رائل بنگال ٹائیگر چل بسا
جیو نیوز - کراچی.....بچوں کا دوست اور ساتھی رائل بنگال ٹائیگر کراچی چڑیا گھرچل بسا۔چڑیا گھر میں 4 سال رہنے والا بنگال ٹائیگرپہلے بھی بیمار ہوا تھا ۔کراچی کے چڑیا گھر میں رائل بنگال ٹائیگر بیماری کے باعث مرگیا، ترجمان کراچی زولوجیکل گارڈن کے مطابق رائل بنگال ٹائگر چار سال قبل بھی بیمار ہوا تھا لیکن اس بار بیماری اس کے لئے جان لیوا ثابت ہوئی ، ترجمان چڑیا گھر کے مطابق رائل بنگال ٹا ئیگر کے علاج و معالجے میں کسی قسم کی کسر نہیں چھوڑی گئی ۔ ٹائیگر کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔ رائل بنگال ٹائیگر 2011 میںکراچی چڑیا گھر میں لایا گیا تھا۔