14 جون 2014
وقت اشاعت: 14:50
کوئٹہ :نواںکلی میں فائرنگ،رکن بلوچستان اسمبلی ہینڈری مسیح ہلاک
جیو نیوز - کوئٹہ......رکن بلوچستان اسمبلی ہینڈری مسیح فائرنگ کے واقعے میںہلاک ہو گئے،واقعے میں ان کا بھتیجا بھی زخمی ہوا۔پولیس کے مطابق ہینڈری مسیح پر فائرنگ کا واقعہ نواں کلی میں پیش آیا ،نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے ہینڈری مسیح کو گھر سے نکلتے ہوئے نشانہ بنایا گیا،انہیں شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم دوران علاج جانبر نہ ہوسکے۔فائرنگ کے واقعے میں ہینڈری مسیح کے بھتیجے بھی زخمی ہوئے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا تی ہے۔