14 جون 2014
وقت اشاعت: 18:9
وزیراعظم نے ہینڈری مسیح کے قتل کا نوٹس لے لیا
جیو نیوز - اسلام آباد....... وزیراعظم نوازشریف نے ہینڈری مسیح کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے بلوچستان حکومت کو قاتلوں کے خلاف فوری کارروائی کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے ہینڈری مسیح کے بہیمانہ قتل کی سخت مذمت کی ہے ۔وزیراعظم نے آئی جی ایف سی کو ملزمان کی نشاندہی کے لیے بلوچستان حکومت کی معاونت کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اقلیتوں کا تحفظ تمام حکومتوں کی خصوصی ذمہ داری ہے، شہریوں بالخصوص اقلیتوںکو تحفظ دیئے بغیرپرامن پاکستان کا خواب پورانہیں ہوسکتا۔