14 جون 2014
وقت اشاعت: 18:50
کوئٹہ:سیکریٹریٹ چوک پرگیس سلنڈردھماکا،2افرادزخمی
جیو نیوز - کوئٹہ.......کوئٹہ کے ریڈ زون میں واقع سیکریٹریٹ چوک پردھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہےکہ کوئٹہ کے علاقے انسکمب روڈ پر سیکریٹریٹ چوک کے قریب گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 2افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں غبارے فروخت کرنے والا اور ایک راہگیر شامل ہیں۔ دونوں زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔