تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جون 2014
وقت اشاعت: 0:10

چیف جسٹس پاکستان کی زیرصدارت لااینڈجسٹس کمیشن کااجلاس

جیو نیوز - لاہور........لاہور میں چیف جسٹس پاکستان تصدق حسین جیلانی کی زیرصدارت لااینڈجسٹس کمیشن کا اجلاس ہوا۔ لا اینڈ جسٹس کمیشن کے اجلاس میں متعددقوانین میں ترامیم کی سفارشات کی گئیں۔سفارشات میں کہا گیا کہ پولیس تشدد سے کسی کی موت یا زخمی کرنے سےروکنےکیلئے نئی شق شامل کی جائے،کسی بھی شخص کو بغیر ٹھوس وجوہات کے گرفتار نہ کیا جائے۔لااینڈجسٹس کمیشن کی سفارشات میں مزید کہا گیا ہے کہ مسلم فیملی لاآرڈیننس میں بھی تبدیلی کی جائے،بوڑھے والدین جو اپنا خرچ نہ اٹھاسکیں ان کی اولاد کو خرچہ اٹھانے کا پابند کیا جائے،حادثات میں ہلاک افراد کے لواحقین کو مناسب رقم دی جائے اور مقدمات کا فیصلہ6 ماہ میں ہو،نکاح نامےمیں جہیز اور دیگر تحائف کی فہرست درج کرنے کیلئے قانون سازی کی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.