15 جون 2014
وقت اشاعت: 0:30
ملک بھر میں سخت گرمی، بھکر میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ
جیو نیوز - اسلام آباد........ملک بھر میں گرمی کا ایک اور دن گزرگیا۔آج سب سے زیادہ درجۂ حرارت بھکر میں 48ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اسلام آباد، لاہور اور فیصل آباد میں درجۂ حرارت 42 ڈگری رہا، کراچی میں گرمی 37 ڈگری رہی، مری میں بھی گرمی کا راج رہا جہاں درجۂ حرارت 30 ڈگری ہو گیا۔