15 جون 2014
وقت اشاعت: 0:19
کراچی: لانڈھی میں ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ،2 افراد زخمی
جیو نیوز - کراچی........کراچی کے علاقے لانڈھی میں ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق لانڈھی کے علاقے لالہ آباد میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے جن میں خاتون بھی شامل ہیں۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔