15 جون 2014
وقت اشاعت: 0:30
کراچی میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق
جیو نیوز - کراچی .......کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں طالب علم سمیت 3افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے گلستان جوہر بلاک 15میں واقع ڈیکوریشن کی دکان پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے دکان کے مالک حیدر عباس اورگاہک فیصل زیدی جاں بحق ہوگئے۔گرومندر چورنگی کے قریب فائرنگ سے مدرسے کے دوطالب علم زخمی ہوئے ان میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔